• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی سر اُٹھانے لگا

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی سر اٹھانے لگا، پیک دودھ کے بعد مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت یکمشت 37 روپے بڑھ گئی، اضافے کے بعد یہ گوشت 421 روپے کلو ہوگیا جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 284 روپے تک پہنچ گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے مرغی مہنگی ہوئی۔

پشاور میں ایک ہفتے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے کا ہوگیا جبکہ 20 کلو فائن آٹے کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2200 سو روپے ہوگئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم مارکیٹ میں نہ آنے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔

ادھر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔ آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ٹماٹر کم آنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید