• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کی فری بجلی اور پیٹرول ختم کیا جائے، حافظ نعیم


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کی مراعات کو ختم ہونا چاہیے۔ ان کی فری بجلی اور پیٹرول کو ختم کیا جائے، اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس لگائے ہیں، ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے۔

 ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بدقسمتی سے اپنے کاموں میں لگی ہوئی ہیں۔ کسی کا ایجنڈا عوام نہیں، پاکستان بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کر رہے ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے حقوق کےلیے دھرنا دیں گے۔ حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی کو مزید بڑھاتے جا رہے ہیں، چھوٹے کاشتکار اور کسانوں کو سبسڈی ملنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حق دو عوام تحریک پورے پاکستان میں پھیلے گی، حکومت کو عوام کےلیے ریلیف کا کوئی بندوبست کرنا پڑے گا، پیٹرول پر لیوی کو کم کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید