• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ویڈیو بناکر طالبات کو بلیک میل کرنے کا الزام، کالج بس ڈرائیور گرفتار


گوجرانوالہ میں کالج طالبات کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں کالج بس ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبات کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ملزم نے پہلے دوستی کے نام پر طالبات کی ویڈیوز بنائیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیو بناکر طالبات کو بلیک میل کیا اور بعد میں ویڈیوز وائرل کردیں۔

ویڈیوز سامنے آنے پر سی پی او گوجرانوالہ نے ازخود معاملے کا نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈرائیو کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا جبکہ متعلقہ طالبات کے اہلِ خانہ میں سے کسی نے بھی پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہباز تھانا واہنڈو کے علاقے بھوپر کا رہائشی ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج واہنڈو کی بس کا ڈرائیور ہے۔

قومی خبریں سے مزید