• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم

سعودی عرب میں پاکستان کی 40 کے قریب آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کے لیے ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔ 

سرکاری مراسلے کے مطابق خصوصی ڈیسک سعودی وزارت سرمایہ کاری میں قائم کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن اور بزنس کے حصول میں مدد دینا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ میں سعودی عرب سے 300 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کا بزنس پچھلے سال کی نسبت تقریباً دگنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید