نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ،تیماردار اور پولیس اہلکار مرغوں کی لڑائی سے لطف اندوز ہوتے رہے تفصیلات کے مطابق 11سو بیڈ پر مشتمل پیپلز میڈیکل اسپتال کے شعبہ امراض قلب اور ائی او پی ڈی کے ساتھ موجود ہوٹل کے سامنے دو مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا اس موقع پر موجود افراد جن میں مریضوں کے تیماردار ہوٹل کا عملہ اور گاہکوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی مرغوں کی لڑائی کا تماشہ دیکھتے رہے اس موقع پر ویڈیو بنانے والے ایک شخص نے کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سول ہسپتال ہے جہاں دل کے وارڈ کے سامنے مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا ہے اس شخص کا کہنا تھا کہ یہاں پر مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت تو مکمل حاصل نہیں ہے لیکن انٹرٹینمنٹ کی سہولت حاصل ہے اور یہاں مرغوں کی لڑائی کرائی جا رہی ہے تاکہ علاج نہ ہونے کے باعث جو مریض پریشان ہے وہ اپنا دل بہلا سکیں ادھر رابطہ کرنے پر میڈیکل سپریٹینڈنٹ پیپلز میڈیکل ہسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ہوٹل ،پرائیویٹ میڈیکل اسٹور ،پی سی او کی وجہ سے مریضوں کے تیمارداروں کے علاوہ باہر سے انے والے افراد کی روک تھام نہیں ہو پا رہی ۔