• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس امجد رفیق نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ایسا سنگین معاملہ نظر انداز کرنے سے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا راستہ کھلے گا، مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بیماریاں لگتی ہیں جو برسو حتیٰ کہ موت تک چلتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکر والا فیصل آباد میں درج ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید