پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ رات بھر ثمینہ بیگ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رہیں اور مکمل علاج کے لیے انہیں اسلام آباد منتقل کیا۔
ثمینہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کے ٹو بیس کیمپ سے گزشتہ روز اسکردو پہنچایا گیا تھا۔
اس حوالے سے غیر ملکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑی ہے۔