• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں قومی ایکشن پلان کا تسلسل ہے، علامہ طاہر اشرفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں قومی ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے۔

گوجرانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اے پی سی بلائی ہے جس میں سب کے تحفظات سنے جائیں گے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کی ضرورت ہے، 9 مئی ریاست پر حملہ ہے، ڈیڑھ سال ہو گیا ہے ریاست کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ہی جج بن جاؤں اس کا مجھے شریعت نے حق نہیں دیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تو مسلمان اس چرچ یا مندر کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں کیوں کہ وہ ہمارے بھائی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید