وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے منتخب نمائندے صوبے کی ترقی کے لیےکردار ادا کریں، ن لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل کےلیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی کے منتخب نمائندے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلیے اقدامات کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منتخب ارکان پارلیمان گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے کام کریں۔