پشاور میں باپ کے ہاتھوں کمسن بچی کے قتل کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پھندو علاقے سے ہے، جس نے اپنی کمسن بچی کو قتل کرنے اعتراف کیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے کہا کہ بیروزگاری کے باعث میں ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔
ملزم نے مزید کہا کہ واقعے کے روز بچی بہت رو رہی تھی، جس کے چپ نہ ہونے پر بچی کو اوپر لے جاکر ذبح کردیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے یہ بھی کہا کہ مجھے روزگار نہ ملنے پر بیوی کام نہ کرنے کی شکایت کرتی تھی۔