حوالہ ہنڈی اور ایئرپورٹ کے ذریعے اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا۔ لاہور سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک کی سہولتکاری کے الزام میں کسٹمز افسران و عملہ بھی شامل تفتیش ہے۔
ترجمان ایف آئی اے مطابق لاہور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز شاہنواز لنگڑیال اور سپرنٹنڈنٹ حر عباس ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسپکٹر کسٹمز رانا بابر، اہلکار ناصر بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک دبئی سے ملزم جہانگیر اور لاہور سے اس کابیٹا عماد جہانگیر چلا رہا تھا۔ ایف آئی اے نے ہال روڈ پر دفتر میں چھاپہ مار کرملزم عماد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فوڈ آئٹمز، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔