• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومت نے 200 یونٹ تک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔

اس فیصلے کے تحت جولائی تا ستمبر 2024ء کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

ماہانہ 50 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے پر برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید