• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے متاثرہ بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے بالوں کی وگ بنوالی

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے کے بعد ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ حنا خان نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے بال کٹوانے کے بعد ان کی وگ بنوالی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل اداکارہ میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کیا ہے اور مسلسل اپنی بیماری اور اس کے علاج سے متعلق اپ ڈیٹس دے رہی ہیں۔

انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق اعلان کے بعد اپنی پہلی کیموتھراپی کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی بعدازاں جب کیموتھراپی کے اثرات نمایاں ہونے لگے تو اداکارہ نے اپنے بال کٹواتے ہوئے بھی ویڈیو شیئر کی اور پھر اپنے زخموں کے نشان بھی شیئر کئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جب انہوں نے اپنے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تو اس کے ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اپنے ان ہی بالوں کی وگ بنوائیں گی تاکہ علاج کے اس مشکل دور کے دوران وہ اس کا استعمال کر سکیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے سے قبل دو مختلف ویڈیوز شیئر کی تھی جس میں انہیں نئے ہیئر اسٹائل میں مختلف مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس میں انہوں نے اسی وگ کا استعمال کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہ کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی حالیہ ویڈیوز میں وگ پہنی ہوئی ہے اور یہ وگ ان کے اپنے بالوں سے تیار کردہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید