بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور پولیس نے رواں سال کے پہلے 6ماہ میں 3695مقدمات درج رجسٹر کرتے ہوئے5784ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جبکہ 298مقدمات جھوٹے ہونے کی بنا پر خارج کئے گئے۔قتل کے درج مقدمات میں ملوث ملزمان میں سے34جبکہ اقدام قتل کے 103ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔ ضرر کے 168مقدمات میں ملوث 489ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ترجمان ڈی پی او بھاول پور نے بتایا کہ 6 ماہ میں 232مقدمات درج رجسٹر کرکے 40 ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 1کلاشنکوف 15رائفل، 41رپیٹر، 166ریوالور/ پسٹل، 11کاربین،953گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف 545مقدمات درج رجسٹر کئے اور583ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 137.349کلو گرام چرس، 28287 بوتلیں شراب،1890لیٹر لہن اور86چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں،جوئے کے 77مقدمات درج ہوئے اور 358ملزمان گرفتار کئے، ڈکیتی، راہزنی کی مختلف وراداتوں میں ملوث 15گینگ کو ختم کر کے ان میں ملوث61ملزمان میں سے 45ملزمان کو گرفتار کیاگیا ،ان گینگزسے 1,19,22000 روپے مالیت کی کاریں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمدکیا جاچکا ہے، 2339اشتہاریوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے جن میں اےکیٹگری کے 197اور بی کیٹگری کے2142مجرمان شامل ہیں، لاوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر105مقدمات درج کئے گئے اور تما م ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔