بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) لیزنگ کمپنی کے دفترکے تالے توڑ کرچوروں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک نمبر پلیٹیں اوردیگر کاغذات چوری کرلئے شہری کے گھرسے نقدی اورزیورات غائب ،پولیس نے مقدما ت درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق لیزنگ کمپنی کے منیجر محمدیعقوب نے پولیس کوبتایاکہ نامعلوم ملزمان نے ا س کے دفترکے تالے توڑکر وہاں سے لیزنگ پردی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن بک اصل نمبرپلیٹیں اوردیگر کاغذات چوری کرلئے ہیں تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کرلیا۔محلہ اسلام نگرکے رہائشی ظفرملک نے تھانہ بغدادالجدید کودرخواست دی کہ نامعلوم چوروں نے اس کے گھرکے تالے توڑکر73 ہزار روپے نقدی اورتین تولے طلائی زیورات چوری کرلئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔