کوئٹہ میں کانگو کے ایک اور مریض کو فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا، 40 سالہ مریض کا تعلق برشور پشین سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشین کے علاقے برشور سے 40 سالہ مریض شمس اللّٰہ کو کانگو کے شبہ میں اسپتال لایا گیا جہاں مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا۔
مریض کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔