• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن کے تماشائیوں سے متعلق سوال پر نوواک جوکووچ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ومبلڈن کے تماشائیوں سے متعلق سوال پر سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔

بی بی سی کے رپورٹر نے جب نوواک جوکووچ سے ومبلڈن کے تماشائیوں سے متعلق سوال کیا تو وہ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔

 نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ میں نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود زیادہ تر لوگ عزت دار ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جانتا ہوں کہ سارا دن ٹینس دیکھنے کے بعد یہ آسان نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب مجھے لگا کہ تماشائی لائن کراس کر رہے ہیں تب میں نے ردعمل کا اظہار کیا اور مجھے اپنے الفاظ یا عمل پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے پھر تماشائیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ برہم ہو گئے اور کہا کہ آپ کے پاس اس کے علاوہ کوئی سوال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ کے پاس تماشائیوں کے علاوہ کوئی اور سوال ہے؟ کیا آپ صرف اسی پر انٹرویو کر رہے ہیں؟ اس واقعے کے حوالے سے یہ تیسرا سوال ہے۔

جس کے بعد نوواک جوکووچ 98 سیکنڈ میں ہی انٹرویو سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ ومبلڈن میں تماشائیوں پر برہم ہوگئے تھے۔

میچ کے بعد جوکووچ نے کہا تھا کہ رُونے کے فینز بہانے سے ان کی توہین کررہے تھے، وہ 20 سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں، انہیں پتا ہے یہ سب کیسے ہوتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید