گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے کیمپ بالمقابل ڈی سی او آفس گوجرانوالہ لگایا جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سیدعمران حیدر کی قیادت میں کثیر تعداد نے شرکت کی ،ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے ۔ اس سے گوجرانوالہ کے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملنے میں آسانی ہو گی جنرل سیکرٹری بار عمران حیدر نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام عمل میں لا یاجائے ۔