• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر تنظیموں کا مسائل حل نہ ہونے تک انتظامیہ سے عدم تعاون کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انتظامیہ سے اس وقت تک تعاون نہیں کریں جب تک ہم چھوٹے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، امن کمیٹی میں من پسند افراد کو نمائندگی دینے سےامن کمیٹی کا مقصد ختم ہو کر کر ر ہ گیا، محرالحرام کے لیے بلائے گئے اجلاس میں زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں تھا، تاجروں کا مشترکہ اعلامیہ،قومی تاجر اتحاد پاکستان اور آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کا مشترکہ اجلاس عارف فصیح اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود ملک اور عارف فصیح اللہ نے کہا کہ تاجروں کی حقیقی نمائندہ تنظیموںکو نظر انداز کر کے فیصلے کرنے سے امن کمیٹی اپنی افادیت کھو رہی ہے، تاجروں کے جان ومال کا تحفظ نہہونے کے برابر ہے۔
ملتان سے مزید