لاہور میں 30 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واسا حکام کے مطابق لاہور میں اب تک سب سے زیادہ بارش تاجپورہ کے علاقے میں 175ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان واسا کے مطابق لاہور میں لکشمی چوک 101، مغل پورہ میں99، گلشن راوی میں 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
پانی والا تالاب 71، قرطبہ چوک 70 اور ایئر پورٹ پر 59 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان کے مطابق چوک ناخدا 88، اقبال ٹاؤن 75، قرطبہ چوک 70 اور سمن آباد میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اپر مال 51،سمن آباد 49، گلبرگ 41، نشتر ٹاؤن 40، جیل روڈ 38 اور فرخ آباد میں 35 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
شاہ جمال، لکشمی چوک اور ڈیوس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایم ڈی واسا محمد غفران کا کہنا ہے کہ عملہ فیلڈ میں متحرک ہے، نکاسی آب آپریشن کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں برس تاجپورہ میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال سب سے زیادہ بارش291 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی تھی۔