امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےسےکچھ جماعتوں کی دو رنگی بھی عیاں ہو گئی۔
یہ بات لاہور سے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔