سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان نے اس دوران مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر گفتگو کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتی ہے اور فیصلے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں کہ عدالتی فیصلے سے دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
اسد قیصر نے دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان کی نیک خواہشات پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کے فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔