• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس پلیٹ فارم نیلے چیک باکس کے ذریعے صارفین کو گمراہ کررہا ہے

برسلز (اے ایف پی)برسلز نے گزشتہ روز کہا کہ ارب پتی ایلون مسک کا ایکس پلیٹ فارم تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے اپنے نیلے چیک مارکس کے ذریعے صارفین کو گمراہ کر رہا ہے، اور یورپی یونین کے مواد کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے، جو بھاری جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔یورپی یونین کے ریگولیٹرز ایلون مسک کی ملکیت کے تحت بلیو بیج سسٹم سے ناخوش ہیں ،کیونکہ اب کوئی بھی اسے پریمیم سبسکرپشن کے ساتھ حاصل کر سکتا ہے، جب کہ اس سے قبل منظوری کے بعد یہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس بشمول لیڈروں، کمپنیوں اور صحافیوں کے لیے مختص تھے۔ ڈیجیٹل سروسز ایکٹ(ڈی ایس اے) کے تحت ایکس کے خلاف باضابطہ یہ پہلا انتباہ ہے،ڈی ایس اے ایک وسیع قانون ہے جو ڈیجیٹل کمپنیوں کو آن لائن موادریگولیٹ کرنےکے لیے زیادہ کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید