• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما نے امبانی فیملی کی شادی پر کس کو ترجیح دی؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان روہت شرما نے امبانی فیملی کی شادی پر ومبلڈن سیمی فائنل کو ترجیح دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں گزشتہ روز امبانی فیملی کی شادی کی تقریب کنونشن سینٹر میں تھی، روہت شرما نے سینٹر کورٹ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل دیکھا۔

امبانی فیملی کی ٹیم ممبئی انڈینز کا کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردیک پانڈیا کو بنایا گیا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے بھی اپنی اسکواش چیمپئن اہلیہ دیپیکا کے ہمراہ ومبلڈن سیمی فائنل دیکھا۔

بھارتی نامور کرکٹرز نے ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنے والے کرکٹرز میں ایم ایس دھونی، گوتم گمبھیر، جسپریت بمرا، سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، کے ایل راہول سمیت دیگر شامل تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، شادی کی عالیشان تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔

اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں جو بلآخر 12 جولائی کو انجام پائی ہے، شادی کی اس تقریب میں کئی اہم شخصیات نے اپنے جلوے بکھیرے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید