• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ٹیم کے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی روبکار جاری کی جاچکی ہے، قانونی طور پر روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے رہائی لازمی ہوتی ہے۔

تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے دوبارہ گرفتاری کےلیے بھی ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر لیے۔ رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد گرفتاری ظاہر کی جائے گی۔ 

جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور کارکن موجود ہیں۔ 

واضح رہے کہ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا گیا۔

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئیں۔ اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید