• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے

مجاہد رانا—فائل فوٹو
مجاہد رانا—فائل فوٹو

اسٹیج اورٹی وی کے اداکار مجاہد رانا لاہور میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ اداکار مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ایک ہفتے سے میؤ اسپتال لاہور میں زیرِ علاج تھے۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔

مجاہد رانا نے اپنے کیریئر میں اسٹیج اور ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید