پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے رکن سعد بن نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مرحوم سعد بن نعیم کے گھر پہنچ گئیں۔
مرحوم کی رہائش گاہ پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے سعد بن نعیم کو مسلم لیگ ن کے لیے خدمات پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔