کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ظہیر احمد کے اہل خانہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ سے تحریری معاہدے کے بعد دھرنا ختم کیا۔ معاہدے میں سی ٹی ڈی کے نامعلوم اہلکاروں کے خلاف ظہیر احمد کی گمشدگی کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔
معاہدے پر مبینہ طور پر لاپتہ ظہیر کی بہن، یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر اور کمشنر کوئٹہ کے دستخط موجود ہیں۔
معاہدے کے مطابق لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کےلیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 11 جولائی کو پُرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات خارج کیے جائیں گے۔ پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مبینہ لاپتہ شخص ظہیر احمد کی بازیابی کےلیے اہل خانہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین کا ایدھی چوک پر 3 روز سے دھرنا جاری تھا۔