• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کے فیصلے سے جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئیں: بیرسٹرسیف

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ لندن پلان تہس نہس ہو چکا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس بار پلیٹیلیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنا ابھی باقی ہیں۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے سنایا تھا۔

جسٹس منصور نے فیصلہ پڑھ کر سنایا

جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روکتا، پاکستان تحریکِ انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حق دار ہے، تحریکِ انصاف اس فیصلے کے 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے نام کی فہرست دے۔

قومی خبریں سے مزید