• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صدر کی اسناد سفارت پیش کرنیوالے سفرا سے گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

صدر آصف علی زرداری کو 7 ممالک کےسفیروں نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا کے سفراء نے اسلام آباد میں اسناد پیش کیں۔ 

سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ 

صدر مملکت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دوست ممالک پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کے مابین رابطے بڑھانے پر زور دیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے سفراء کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی، اور کہا امید ہے نامزد سفراء باہمی طور پر فائدہ مند تعاون مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سفراء کو ایوان ِصدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید