• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پی ٹی آئی پر پابندی سے اجتناب کرے، رضا ربانی

رضا ربانی : فوٹو فائل
رضا ربانی : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی بات جمہوری اصول کے خلاف ہے، حکومت پابندی کے اس اقدام سے اجتناب کرے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے، ایسے اقدام سے سیاسی افراتفری بڑھے گی، معشیت پر منفی اثر پڑے گا، معاشی، سیاسی افراتفری جمہوری نظام کو غیر مستحکم کر دے گی، ایسا ہوا تو اس کا وفاق پر اثر پڑے گا جو پہلے ہی اندرونی فالٹ لائنز پر ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اندرونی دہشت گردی روکنے پر توجہ دے، دہشت گردی سے فوجی، پولیس اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور شہری ٹارگٹ کیے جارہے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہے تو وہ نظر ثانی کی درخواست دائر کرے، سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام پاکستان میں ہمیشہ ناکام ہوا اور تاریخ کے کوڑا دان میں گیا۔

قومی خبریں سے مزید