• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہادت امامِ حسین پر امت صدیوں بعد بھی غمگین ہے: عمر ایوب

قائد حزب اختلاف عمر ایوب---فائل فوٹو
 قائد حزب اختلاف عمر ایوب---فائل فوٹو 

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے کربلا ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے، انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمان آج نواسۂ رسول ﷺ اور ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہادت امام عالی مقامؓ ایسا المناک واقعہ ہے کہ امت صدیوں بعد بھی آج افسردہ اور غمگین ہے، علماء اور مشائخ محرم الحرام کا حقیقی پیغام امن، ایثار، قربانی، برداشت اور اتحاد کو اجاگر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعۂ کربلا شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

عمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحیثیت قوم بانیٔ پی ٹی آئی کے پیچھے متحد ہو کر ناانصافی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنی ہے، بحیثیت قوم قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید