• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا سے مایوس عمران عباس عاشورہ کی نشریات دیکھ کر خوش ہوگئے

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکار عمران عباس جو گزشتہ دنوں محرم الحرام کی حرمت کی پاسداری نہ کرنے والوں خاص طور سے میڈیا سے مایوسی تھے، اب میڈیا چینلز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے اداکار ہر عام و خاص موقع پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں مختلف میڈیا چینلز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی مہینوں اور تاریخی دنوں کا احترام ختم ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔

تاہم اب عاشورہ کے موقع پر اپنی باقاعدہ نشریات میں تبدیلی کرکے یوم عاشور کی مناسبت سے نشریات دینے والے تمام چینلز کے نام لیکر تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے لیے احترام کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈراموں کے چینلز کے ساتھ ساتھ میوزک چینلز نے بھی یوم عاشور کی مناسبت سے نشریات پیش کیں جس پر ان کا بےحد احترام کرتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید