بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی عدالت پیشی کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پنجاب حکومت کا جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے، جسمانی ریمانڈ کے لیے فزیکل موجودگی ضروری ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پیشی کیلئے جاری کیا گیا نوٹی فکیشن بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے ویڈیو لنک پر ریمانڈ کے لیے پیشی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔