کراچی میں جاری حالیہ ہیٹ ویو کی لہر کے دوران کراچی بار ایسوسی ایشن نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا۔
جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیشنز ججز کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے استدعا کی کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلاء کو 10 روز کےلیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے۔
اس خط میں کہا گیا کہ کراچی ان دنوں غیرمعمولی ہیٹ ویو کا شکار ہے، اس ہیٹ ویو میں وکلاء کےلیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔
کراچی بار کے جنرل سیکریٹری نے اپنے خط میں کہا کہ ان دنوں میں کالا کوٹ پہن کر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ گرمی کی شدت میں کوٹ پہن کر کام صحت کےلیے نقصان دہ ہو رہا ہے۔