• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان تاحکمِ ثانی نافذ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے اطراف کی سیکیورٹی مزید سخت اور  نیا سیکیورٹی پلان تاحکمِ ثانی نافذ کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے گرد و نواح میں 8 اہم مقامات پر پولیس ناکے لگائے جائیں گے۔

داہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری، گورکھپور، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری، ٹھلیاں میں اضافی ناکے لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق داہگل سے گورکھپور تک پیٹرول پمپ، ہوٹل اور دکانیں بند کرائی جائیں گی اور اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی صدر کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید