• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 12سالہ لڑکے سے اسکول میں زیادتی کا کیس، ٹیچر کی سزا برقرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں 12سالہ لڑکے  سے اسکول میں زیادتی کا کیس متاثرہ بچے کے والدین نے 3 سال بعد جیت لیا۔

ٹرائل کورٹ سے سزا پانے والے مجرم ٹیچر کی تیسری اپیل بھی خارج کر دی گئی، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل بینچ نے اپیل خارج کر دی۔

ٹرائل کورٹ نے مجرم کو 25 اپریل 2025ء کو عمر قید، 2 لاکھ روپے جرمانے اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

ٹرائل کورٹ نے دونوں بار مجرم کو پہلی دی ہوئی سزا برقرار رکھی۔

مجرم نے تیسری مرتبہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاہم ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

قومی خبریں سے مزید