کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی میں گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹنکی سے ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش گھر کی چھت پر موجود پلاسٹک کی پانی کی ٹنکی سے ملی جس کا ڈھکن بند تھا۔
بچی کی شناخت ڈھائی ماہ کی فاطمہ دختر محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا ہے اور اس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
واقعے سے متعلق متوفیہ بچی کے اہلِ خانہ سے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔