کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عاقب کی ضمانت مسترد کر دی۔
وکیل کے مطابق ملزم عاقب رکشہ ڈرائیور ہے جو خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مرکزی ملزم کے گھر لے گیا تھا۔
مدعی کے وکیل کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔