• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے پاس بجلی کے بل کے پیسے نہیں، سڑکوں پر آگئے تو کیا ہوگا، مسرت جمشید چیمہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام خود کشیاں کر رہے ہیں، بجلی کےبل کے پیسے نہیں، عوام سڑکوں پر آگئے تو کیا ہوگا، لوگوں نے بچوں کو اسکول سے اٹھا لیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں پاکستان کی سلامتی آئین اور سپریم کورٹ کیلئے دعا کریں، سپریم کورٹ ہی اس ملک کا واحد سہارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب سہہ کر اب صرف دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عوام کو ناانصافی سے بچائے۔

انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو تو بھائی اور بیٹی نےنکال ہی دیا ہے، اب ہی ہوش کے ناخن لےلیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، ان کی نظر آگے ہے،وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید