لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے کیسز میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی۔