• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالا نے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

تھانا سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالا میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو گزشتہ روز گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔

امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

قومی خبریں سے مزید