ملتان(سٹاف رپورٹر )اولیاء اللہ نے دین اسلام کی تشہیر و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی ، مخدوم تنویر الحسن گیلانی اور مخدوم راجن بخش گیلانی نے مخدوم صدر الدین گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دربارکو غسل دینے کے بعد چادر پوشی بھی کی گئی، تقریب میں مخدوم زادہ زین العابدین گیلانی ایڈووکیٹ، مخدوم شفاعت مصطفیٰ گیلانی، صدر الدین گیلانی، سید علی رضا گیلانی اور ڈاکٹر حسین گیلانی سمیت گیلانی خاندان کی اہم شخصیات اور اکابرین نے شرکت کی۔