کراچی کے شمال، مغرب اور مشرقی حصوں میں تھنڈر سیل بننے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔