• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کے بعد سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان-- فائل فوٹو
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان-- فائل فوٹو

اسرائیل کے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کے بعد سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں حدیدہ کو نشانہ بنانے سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی اس میں سعودی عرب شریک ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود میں کسی بھی فریق کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔

یمنی میڈیا کے مطابق حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید