• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 پاکستانی بھی گرفتار

سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ادارہ انسداد منشیات کے مطابق ریاض ریجن میں کی گئی کارروائی میں ایک پاکستانی اور ایک ایتھوپین شہری کو گرفتار کیا گیا جن سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

جدہ میں 3 پاکستانی افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ادارہ انسداد منشیات کے مطابق ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے7 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا جبکہ جازان میں 4 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کر کے ان سے بھی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید