کراچی میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلاؤ کا سبب بننے لگا۔
طبی ماہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے، جناح اسپتال میں آج کل روزانہ 70 سے 80 ہیضے کے کیسز آرہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں زیادہ تر مریض پیٹ کے انفیکشن کے ساتھ لائے جارہے ہیں، جناح اسپتال میں عام طور پر ہیضے کے 30 سے 40 مریض لائے جاتے ہیں۔
طبی ماہر نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کے آغاز سے ہی ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور بارشوں میں ہیضے کے کیسز میں مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔
طبی ماہر نے عوام سے غیر معیاری غذا اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کرنے اور صاف پانی پینے، صابن سے ہاتھ دھونے اور صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔