• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان


سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے کہا ہے کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے نہ کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے، سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو دفعہ شرف نمائندگی بخشا۔

قومی خبریں سے مزید