• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواستیں کل سماعت کےلیے مقرر کرلی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گے۔ 

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے درخواستیں دائر کی گئیں جن میں استدعا کی گئی کہ ہمارے مؤکلین کی گرفتاری غیرقانونی ہے، انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں۔ 

مزید استدعا کی گئی کہ آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید