• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر غیر ضروری بیرون ملک سفر اور سرکاری کھانوں پر پابندی

قومی اسمبلی : فوٹو فائل
قومی اسمبلی : فوٹو فائل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر غیر ضروری بیرون ملک سفر اور سرکاری کھانوں پر پابندی لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں اور سرکاری اخراجات پر کھانوں پر بھی پابندی لگا دی۔

پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا، کم سے کم دورانیے، مختصر وفود کو اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کردی، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ڈنر اور لنچ کے اوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید